نظریہء ضرورت اور سپریم کورٹ
Book Image
                                
 By:اعجاز ابنِ اسد
 Subject:
 Binding:
 ISBN:9789694074511
 Year:2017
 Price:Rs. 995/=
  
Description: یہ کتاب سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا ترجمہ ہے جس میں عدالتِ عالیہ نے "نظریہ ء ضرورت" کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا اور ہماری قوم کو ایک بہت بڑی نحوست سے چھٹکارا دلا دیا۔ "نظریہ ء ضرورت" ہینس کیلسن کی وضع کردہ تھیوری تھی جسے دنیا میں کہیں بھی قبول نہیں کیا گیا، لیکن پاکستان میں اس کو ایسے سینے سے لگایا گیا جیسے وہ کوئی مقدس صحیفہ ہو۔ اس نظرئے کا سہارا لے کر ہماری قوم کو انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کے بعد 31 سال افواجِ پاکستان کی غلامی میں بسر کرنا پڑی۔ یہ سپریم کورٹ کو اور خصوصاً اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو احسان ہے کہ انہوں نے اس مقدمے میں ایسا فیصلہ سنایا کہ آیندہ طالع آزماؤں کی راہیں مسدود جائیں۔ اس فیصلے میں چیف جسٹس افتخار محمد چوھدرہ نے بڑے واضح الفاظ میں بتایا ہے کہ پچھلے ادوار میں عدلیہ سے جو غلطیاں ہویں، انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ نہیہں ہوں گی۔ چوہدھری صاحب کے اس فیصلے سے پاکستان میں تمام جمہوری قوتوں کو ایک نئی طاقت ملی ہے، جس کے لئے قوم ان کی شکر گزار ہے۔  
     
 About The Author:
اعجاز ابنِ اسد برطانوی ہندوستان کے شہر مدراس میں مئی، 1845 میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ڈھاکہ ( اس وقت مشرقی پاکستان) میں حاصل کی۔ سنہ 1964ء میں کراچی آگئے اور میٹرک حبیب پبلک اسکول سے پاس کیا۔ اس ایم سائنس کالج انٹر کیا اور پھر جامعہ کراچی سے بین الاقوامی تعلقات میں بی اے (آنرز)، ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں۔ انکا پہلا ترجمعہ "ہم جو زندہ ہیں" آئین رینڈ کے مشہور ناول "وی دا لِونگ" کا تھا جو سنہ 2013ء میں شائع ہوا اور جسکا پہلا ایڈیشن بِک گیا ہےاور دوسرے کی تیاری ہورہی ہے۔ ان کی دوسری کتاب "تھیٹر – پرجوش فن " ایڈوِن وِسن اور ایلوِن گولڈ فارب کی کتاب، "تھیٹر – آ لِولی آرٹ" کا ترجمعہ ہے جسے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس شائع کر رہی ہے۔ زیرِ نظر اعجاز ابنِ اسد کا تیسرا ترجمعہ ہے۔ وہ مزید کتابوں پر کام کر رہے ہیں جو جلد شائع ہوں گی۔
 

 

 

Visitor Number  Hit Counter by Digits
  Facebook Twiter G+ www.anilogix.biz

More Reading:

  • osteria del gesso

  • l'inter-crosse en france

  • anne graindorge

  • il melarancio

  • hotel le terrazze